ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا ستمبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قراردئے گئے

تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 اکتوبر: ہندوستانی کرکٹرز ابھیشیک شرما اور اسمرتی مندھانا نے ستمبر 2025 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ابھیشیک کو مردوں کے زمرے میں جبکہ مندھانا نے خواتین کے زمرے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سات میچوں میں 44.85 کی اوسط اور 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 314 رنز بنائے۔ اس کارکردگی نے انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور آئی سی سی مردوں کی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں اب تک کے سب سے زیادہ 931 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ ابھیشیک نے اپنے ساتھی کھلاڑی کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ کو شکست دے کر یہ ایوارڈ حاصل کیا۔