آسٹریلیائی اولمپک چیمپیئن ایریئرن ٹٹمس نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

میلبورن، 16 اکتوبر: آسٹریلیا کی چار بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ تیراک ایریئرن ٹٹمس نے 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹٹمس نے بدھ کے روز اپنے شاندار کیرئیر کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو عوامی سطح پر سنا دیا۔ ایریئرن ٹٹمس آٹھ اولمپک تمغے اور چار عالمی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ ان کا یہ فیصلہ آسٹریلیا کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ وہ 2028 میں لاس اینجلس میں اولمپکس میں واپسی کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹِٹمس نے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن میں اس سے خوش ہوں، میں نے ہمیشہ تیراکی کو پسند کیا ہے، یہ میرا بچپن کا خواب تھا لیکن پول سے کچھ دور رہنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ زندگی میں کچھ چیزیں میرے لیے تیراکی سے زیادہ اہم ہیں۔
ٹئٹمس نے پیرس اولمپکس میں 400 میٹر فری اسٹائل فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنائی۔ اسے ”صدی کی دوڑ” کا نام دیا گیا کیونکہ اس نے لیڈیکی اور کینیڈا کے سمر میکانٹوش کو ہرا کر اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔