مشرقی چمپارن ضلع کے 148 جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 25 اکتوبر: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے خوف سے پاک، پرامن اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کیا اور کرائم کنٹرول ایکٹ (سی سی اے) کی دفعہ 3(3) کے تحت 148جرائم پیشوں کے خلاف کارروائی کی۔ایس پی سورن پربھات نے بتایا کہ یہ کارروائی ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور انتخابات کے پیش نظر جرائم پیشوں کو جیل بھیجنے کے لیے کی گئی ہے۔ ضلع کے تمام تھانوں نے شراب اسمگلروں، منشیات مافیوں اور منظم جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق جن جرائم پیشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں قتل، لوٹ، ڈکیتی، تاواں کے مقدمات میں نامزد ملزمین شامل ہیں۔ 148جرائم پیشوں میں سے سب سے زیادہ 115 پر امتناع کے الزامات، 6 پر قتل، 9 پر لوٹ اور 6 پر دیگر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔