تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 اکتوبر: ہیرو ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) نے ہفتے کے روز 26-2025 کے سیزن کے لیے اپنی مردوں اور خواتین کی لیگوں کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کیا۔ ہندوستان کے باوقار ہاکی مقابلے کے نئے سیزن کا اعلان رانچی کے مارنگ گومکے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔سودیویہ کمار، وزیر سیاحت، فن، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے امور، جھارکھنڈ حکومت، اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل اور ہیرو ہاکی انڈیا لیگ کی گورننگ کمیٹی کے رکن بھولا ناتھ سنگھ، رانچی رائلز ٹیم کے مالک الوش ایم اے، اور بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی مندیپ سنگھ، آشیش تانی پورتی، سنگیتا کماری، دیپیکا سورینگ، نکی پردھان، اور بیوٹی ڈنگ ڈنگ بھی موجود تھے۔اس موقع پر رانچی رائلز ٹیم کا نیا آفیشل لوگو بھی لانچ کیا گیا جو جھارکھنڈ کی بھرپور ہاکی روایت اور توانائی کی علامت ہے۔

