تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گروگرام، 21 اکتوبر:۔ ایئر انڈیا کے ایک فلائٹ سیفٹی آڈیٹر کی پی جی میں پراسرار حالات میں موت ہو گئی۔ پیر کو ان کی موت کی وجہ کی تحقیقات کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت بنیادی طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق، اصل میں ممبئی کے رہنے والے پرفل ساول گروگرام کے گورو پی جی میں اکیلے رہتے تھے۔ پیر کو اسی پی جی میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پی جی کے عملے نے اطلاع دی کہ انہوں نے پیر کی صبح ناشتہ کیا۔ انہوں نے پی جی کیئر ٹیکر کو دوپہر کے کھانے کی ادائیگی بھی کی تھی۔ جب پی جی کے عملے نے انہوں لنچ کے لئے کال کی تو انہوں نے کال نہیں اٹھائی۔کیئر ٹیکر نے ان کے دروازے کے پاس جاکر دیکھا تو دروازہ اندر سے بند پایا۔

