تاثیر 12 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ۱۲؍اکتوبر: الحراء پبلک اسکول شاہ گنج کے اکزامنیشن کنٹرولر عذیر احمد اور ریاض الماس صاحبان نے پریس اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ۱۷؍ستمبر سے شروع ہو کر۲۷؍ستمبر تک نرسری تا درجہ ہشتم و الحراء گائدنس سنٹر کے درجہ نہم و دہم کے ششماہی امتحانات بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئے اور نتائج کا اعلان طئے شدہ پروگرام کے تحت آج مورخہ ۱۲؍ اکتوبر کو صبح ۹؍ بجے ہوا۔ہر درجہ میں تقریباً ۸۰ تا ۹۰ فیصد گارجین حضرات بھی وقت مقررہ پر اپنے اپنے بچو ں کے ہمراہ رپورٹ کارڈ لینے کے لئے تشریف لائے رزلٹ میں مزید شفافیت لانے کی خاطر ہر سال کی طرح گارجین حضرات کو ۱۱؍ بجے سے ۱۲؍ بجے تک کاپیاں بھی دکھائی گئیں ۔ واضح ہو کہ جن طلباء و طالبات نے اپنے اپنے کلاس میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے انہیںاساتذہ کرام نے اپنے ہاتھوںسے رپورٹ کارڈدیااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ نرسری تا ہشتم نیز الحراء گائڈنس سنٹرکے تحت -عاطف نور، مائشہ عالم، علیزہ عالمی، رمان ناز، محمد شاہویل ، محمد زید، مائرہ مریم فاطمہ، حیا مشتاق، محمد التمش، شاذفہ پروین، نبیل احمد ، شاہنہ نگار، زید اختر انصاری، شاریہ سہیل، محمد محسن، عبیرہ تحریم فاطمہ، توصیف ابوللیث، منتشا پروین نے اپنے اپنے کلاس میں اول مقام اور ثوبیہ پروین ، ادب حیات، ماذن بختیار، محمد عفان، حق مائز، سفیان صدیقی ، علیزہ رحمٰن، محمد عارف ، عمار حسین، محمد فیضان اعظم، ذکریٰ رحمٰن، عبداللہ رحیم، سکینہ امتیاز، عبد الحمید، عظمیٰ رحمٰن، منتخب الحسن ، سمیہ پروین، یوسف عمران ، ناصرین پروین نے دوئم مقام اور مائشہ حق، حماد، عفان رضوان، نبیلہ فیاض، عائرہ عالم، عارش عظیم، سلیم شہزاد، محمد فیضان، عبرہ ساجد، شاکر امام، عریشہ تبسم، عرفان خان، باسمہ پروین، محمد غفران، ضحیٰ ناز، ناضر امام، رونق جہاں نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔
واضح ہوکہ اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے اللہ کا شکر ادا کیااور کہاکہ اساتذہ ٔ کرام کی کوششوں اوران کی انتھک محنت اورباہمی تعاون سے نصف تعلیمی سال۲۶-۲۰۲۵ء بحسن و خوبی اختتام پذیر ہواانہوں نے گارجین حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی پڑھائی کے سلسلے میں ہمیشہ متفکر ، فعال اور حساس رہیں ۔بالخصوص بچے اکیڈمک پرفارمنس کے ساتھ اپنے تہذیب و تمدن سے بھی آراستہ ہوںاس کی ذمہ داری بھی انہیں اپنے اپنے گھروں میںنبھانی چاہئے تاکہ وہ والدین کے لیے مستقبل میں رحمت نیز ملک و ملت کے لیے کارآمد اور مفید ثابت ہوں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے بچے لائق ستائش ہیں ۔ کامیاب ہونے والے بچے جہاں اسکول کی خوشی کاباعث بنتے ہیں وہیں اپنے والدین اور تمام ملت کے لئے بھی باعث فخر ہوتے ہیں۔جو بچے اس امتحان میں پیچھے رہ گئے ہیں وہ اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھے بلکہ پوری خود اعتمادی کے ساتھ سالانہ امتحان کے لیےبھرپور قوت لگائیں اورsincere ہو جائیںاور ساتھ ہی گارجین حضرات بھی اپنے بچوں پر پوری سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیں۔آخر میں اسکول کے تمام ذمہ داران اور اساتذہ کرام کی میٹنگ ہوئی۔جس میں اب تک کی کارگذاریوں اور بچوں کے نتائج کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر پرنسپل ندیم احمد نے تمام اساتذۂ کرام کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے پوری مستعدی اور سنجیدگی سےامتحان کے کام کو سر انجام دیا۔ میٹنگ میں تبادلۂ خیال کے دوران اساتذہ کرام نے کمزور اور ناکام بچوں کی بہتر کارگذاری کے لئے عزم کا اظہار کیاور اور اس کے لئے گارجین حضرات کو مفید مشورے دئے گئے ۔ کچھ گارجین حضرات نے بھی اسکول انتظامیہ کو اپنے مفید مشورے دیئے جنہیںسنجیدگی سے غور کیا گیا۔

