جارجیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت

تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تبلیسی (جارجیا)، 5 اکتوبر : نئے انتخابات کے مطالبے کو لیکر بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہروں کا سامنا کر رہے جارجیا میں ہزاروں مظاہرین نے ہفتے کے روز دارالحکومت تبلیسی کی ایٹونیلی اسٹریٹ پر واقع صدارتی محل کے حفاظتی حصار کو توڑ کر احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جس کے بعد حالات کافی بگڑ گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس اور پیپر اسپرے کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔ وزارت داخلہ (ایم آئی اے) نے ریلی کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیر اعظم ایراکلی کوباخیدزے نے الزام لگایا ہے کہ یورپی یونین کے جھنڈوں کے ساتھ فسادیوں نے صدارتی محل کے باہر رکاوٹوں کو آگ لگا دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جارجیا میں آئینی حکم کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔