تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کوئٹہ، 6 اکتوبر: بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے واشک کے علاقے پاتک میں چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری کی اہم سڑک پر قبضہ کرلیا۔ مزید برآں ضلع واشک کے علاقے بسمہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا۔ حکام نے حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت اور ایک سینئر افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پشتو زبان کے اخبار دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق فرنٹ کے ترجمان میجر غرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بی ایل ایف کے انٹیلی جنس ونگ نے 5 اکتوبر کی صبح تقریباً 9 بجے واشک کے علاقے پاتک میں چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری روڈ پر قبضہ کیا، اس دوران پاکستانی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ لڑائی میں چار فوجی مارے گئے، جب کہ ایک افسر سمیت دو فوجی زخمی ہوئے۔ سڑک پر قبضہ کرنے کے بعد جنگجو محفوظ مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ فرنٹ چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

