تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 اکتوبر: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے تربیت یافتہ، ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان ہیں۔ اگر نوجوانوں کی اس طاقت کو وسائل اور مواقع سے جوڑا جائے تو ہندوستان تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کا اپنا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔ صرف تعلیم اور جدت پر مبنی تحقیق ہی ملک کی ترقی کو تیز کر سکتی ہے۔یہاں 20ویں فکی ہائر ایجوکیشن سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کسی بھی ملک کے مستقبل کی بنیاد ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے $5 ٹریلین معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ آج دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم، تحقیق اور اختراع کے ذریعے اپنی طاقتیں بنائی ہیں۔

