تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 اکتوبر: مرکزی حکومت نے منگل کو 8ویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی تشکیل کو منظوری دے دی۔ کمیشن اپنے قیام کے 18 ماہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اس تجویز کو منظوری دی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ ویشنو نے کہا کہ آٹھواں پے کمیشن ایک عارضی ادارہ ہوگا۔ کمیشن ایک چیئرمین، ایک رکن (جزوقتی) اور ایک رکن سکریٹری پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن اپنی تشکیل کی تاریخ سے 18 ماہ کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں تبدیلیوں کا جائزہ اور سفارش کرنے کے لیے حکومت نے جنوری میں 8ویں پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

