تاثیر 12 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ،(فضاامام)-آنے والے بہار اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، ضلع مجسٹریٹ اور ضلع الیکشن افسر، مسٹر کوشل کمار نے آج بازار سمیتی، شیودھرا میں واقع وجرگروہ اور گنتی مرکز کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں موجود افسران کو کئی اہم ہدایات جاری کیں۔معائنہ کے دوران انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ایگزیکٹیو انجینئر (محکمہ بلڈنگ کنسٹرکشن) کو ہدایت کی کہ وہ ہر اسمبلی حلقہ کے لئے گنتی مراکز کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ انتخابی عمل کو خوش اسلوبی اور تسلسل کے ساتھ انجام دیا جاسکے۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر، بلڈنگ ڈویژن کو ہدایت کی کہ عمارتوں کی تعمیر کو تیز رفتاری اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے کاؤنٹنگ سنٹر پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں۔صدر سب ڈویژنل آفیسر مسٹر وکاس کمار، ایگزیکٹیو انجینئر (بلڈنگ) اور دیگر متعلقہ افسران معائنہ کے دوران موجود تھے۔

