تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
خرطوم،21اکتوبر:منگل کی صبح سویرے سوڈانی دار الحکومت کے ایئرپورٹ کے اطراف ڈرون طیاروں کی پروازوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔ پیر کے روز حکام نے اعلان کیا تھا کہ ایئرپورٹ کو بدھ کے روز اندرونِ ملک پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ہوائی اڈا دو سال سے زائد عرصے سے بند ہے۔خبر رساں ادارے فرانس پریس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے وسطی اور جنوبی خرطوم کی فضاؤں میں ڈرون کی آوازیں اور دھماکوں کی گونج سنی، جو مقامی وقت کے مطابق صبح چار سے چھ بجے کے درمیان سنائی دیں۔

