تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) آج مورخہ 25 اکتوبر 2025 کو بہار اسمبلی کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی مسلح پولس فورس کی کمپنیوں نے روہتاس ضلع کے کروندیا، امری اور گائیگھاٹ میں فلیگ مارچ کیا اور لوگوں سے 11 نومبر کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ یہ کمپنیاں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر مسلسل گشت اور چیکنگ کر رہی ہیں، وہ مختلف تھانوں کے علاقوں میں فلیگ مارچ کے ذریعہ ووٹروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے بھی کام کر رہے ہیں ۔ ضلع کے پہاڑی علاقوں اور سرحدی علاقوں میں ایریا ڈومینیشن کی جا رہی ہے ۔ روہتاس ضلع میں سی آر پی ایف فورسز کی موجودگی نے ووٹروں میں اپنی حفاظت کے بارے میں اعتماد پیدا کیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 نومبر کو بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی افواہ، بے ضابطگی یا پرتشدد سرگرمی کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

