کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کیلئے بھارت کی سفارش ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ نیتا امبانی

تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

یممبئی، 16اکتوبر 2025۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا ایم امبانی نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی صد سالہ میزبانی کے لیے ہندوستان کی سفارش کو ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔انہوں نے کہا، 2030 کامن ویلتھ گیمز کی صد سالہ میزبانی کے لیے ہندوستان کی سفارش ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی اور قابل فخر کامیابی ہے۔ یہ ہندوستان کے کھیل کے جذبے، ہنر اور عالمی کھیل کی طاقت بننے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔محترمہ امبانی نے مزید کہا، “میں ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان کی بصیرت انگیز قیادت اور اس تاریخی اقدام کے لیے ان کی مسلسل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ لمحہ ہمارے مشترکہ خواب کی طرف ایک اور طاقتور قدم ہے جب ہندوستان اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ محترمہ نیتا امبانی نے اپنے پیغام کا اختتام ’’جے ہند!‘‘ کے نعرے سکے ساتھ کیا