تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران، 23 اکتوبر: مغربی پابندیوں کے باوجود ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی خلائی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اگلے سال تین نئے ملکی سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔ یہ سیٹلائٹس، “کوثر،” “ظفر، اور “پایا” ملکی سائنسدانوں نے تیار کیے ہیں۔
ایرانی خلائی ایجنسی (آئی ایس اے) کے سربراہ حسن صلاریح نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لانچنگ اگلے سال 20 مارچ سے پہلے ایرانی کیلنڈر سال کے اختتام پر ہو گی۔ “کوثر” سیٹلائٹس ملک کی ٹیلی کمیونیکیشن اور براڈ بینڈ سروسز کو مضبوط بنائیں گے، جبکہ “ظفر” اور “ایا” کو زمین کے مشاہدے اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں سیٹلائٹس نے پری لانچ ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں۔ “متعدد سیٹلائٹس کا یہ بیک وقت خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کی ہماری ‘قابل اعتماد’ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ ایران کی خلائی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

