عمرہ سیزن کے ویزوں کی تعداد 5 ماہ میں 4 ملین سے تجاوز کر گئی

تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض ،23اکتوبر :سعودی عرب سے باہر کے عمرہ زائرین کے لیے عمرہ سیزن کے ویزوں کے اجراء کی تعداد 4 ملین ویزوں کی حد کو عبور کر چکی ہے۔ عمرہ کا نیا سیزن جون کے آغاز میں شروع ہوا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو حاصل ہونے والی خصوصی معلومات کے مطابق جاری عمرہ سیزن نے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں سیزن کے آغاز کے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کے لحاظ سے ایک ریکارڈ تعداد حاصل کی ہے۔