جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے دفاعی کوٹے کو چیلینج کرنے والی عرضی کو خارج کیا

تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 24 اکتوبر:جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے پیشہ ورانہ داخلہ بورڈ کے دفاعی کوٹے کے تحت داخلہ عمل کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دفاعی اہلکاروں کے بچوں کے لیے فراہم کی گئی تین فیصد رعایت جموں و کشمیر ریزرویشن رولز 2005 کے تحت ایک افقی ریزرویشن ہے،اور علیحدہ نہیں ہے۔
جسٹس سنجے دھر نے مشاہدہ کیا کہ افقی ریزرویشن تمام زمروں پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے، یعنی جو امیدوار دفاعی اہلکاروں کے بچوں کے کوٹے کے تحت منتخب ہوتے ہیں، اْنہیں اْن کے اصل زمرے جیسے اوپن میرٹ، شیڈول کاسٹ یا شیڈول ٹرائب میں ہی ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ دفاعی اہلکاروں کے بچوں کے کوٹے کے تحت منتخب امیدوار کو متعلقہ زمرے میں ہی رکھا جائے گا۔
عرضی گزار روی نیت کور، جو شیڈول ٹرائب-2 زمرے سے تعلق رکھتی ہیں، اْنہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی او پی ای اینے اْن کی اْمیدواری کو نظرانداز کیا، حالانکہ اْنہیں دفاعی کوٹے میں زیادہ ترجیح حاصل تھی۔ تاہم بوپی نے وضاحت دی کہ خواتین سی ڈی پی امیدواروں کے لیے مختص تین فیصد کوٹہ پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا کیونکہ 21 ایم بی بی ایس اور 3 بی ڈی ایس نشستیں میرٹ کی بنیاد پر پْر کی جا چکی تھیں، جو مقررہ 14 نشستوں سے زیادہ تھیں۔