تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 24 اکتوبر: آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں نومبر کے پہلے ہفتے میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک سینئر ذریعہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمعرات کو دہلی میں منعقدہ ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران (سی ای او) کی میٹنگ میں اس سلسلے میں اشارہ دیا۔ میٹنگ کی صدارت چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کی جبکہ کمیشن کے دیگر ممبران سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی بھی موجود تھے۔
اگلے سال مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کمیشن کی فل بنچ نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ان پانچ ریاستوں کے سی ای او کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایس آئی آر کے عمل میں ان ریاستوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی تاکہ جنوری کے آخر تک تمام کام مکمل ہو سکیں۔

