جینت چودھری نے فلپائن میں علم کے تبادلے کے مشن کی قیادت کی

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اکتوبر: مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری جینت چودھری 20 سے 22 اکتوبر تک فلپائن میں علم کے تبادلے کے ایک اعلیٰ سطحی مشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام ورلڈ بینک کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس مشن میںتارکین وطن کارکنان کا محکمہ (ڈی ایم ڈبلیو)،تکنیکی تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کی اتھارٹی (ٹی ای ایس ڈی اے)، فلپائنکی شماریات اتھارٹی (پی ایس اے ) اورتارکین وطن کارکنوں کی بہبود سے متعلق انتظامیہ (او ڈبلیو ڈبلیو اے) کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون شامل ہے۔