حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے عملے کے پانچ ارکان کو رہا کر دیا

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

عدن( یمن)، 21 اکتوبر: یمن میں حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے عملے کے پانچ ارکان کو رہا کر دیا ہے۔انہیں گذشتہ ہفتے صنعا میں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کو بتائی۔
اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ رہا کیے گئے اقوام متحدہ کے عملے کے پانچ ارکان یمنی شہری تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے تنظیم کے 15 دیگر بین الاقوامی عملے کے ارکان کو بھی اقوام متحدہ کے احاطے میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی ہے۔
حوثی باغی طویل عرصے سے دارالحکومت صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی صوبے صعدہ میں اقوام متحدہ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کر تے رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے عملے کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں اور سفارت خانوں کے جاسوس ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔