تاثیر 31 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جھانسی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے ملک کے 243 شہروں کی فضائی آلودگی کی فہرست جاری کی ہے۔ اتر پردیش کا جھانسی شہر اس وقت ملک کے سب سے کم آلودہ شہروں میں ملک کی تمام ریاستوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ مونتھا طوفان کی وجہ سے ہونے والی بارش کی وجہ سے جھانسی کا اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) صرف 20 پر آ گیا ہے، جس نے اسے صاف ہوا والے شہروں کی فہرست میں چوتھا مقام دیا گیاہے۔ مانا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے ہوا میں موجود آلودگی کے ذرات صاف ہو گئے جس کی وجہ سے شہر والوں کو صاف ہوا میں سانس لینے کا موقع ملا۔
ملک میں سب سے صاف ہوا کا میعار اور کم اے کیو آئی چھتیس گڑھ کے کنجیمورا (16) کا رہا۔ اس فہرست میں باری پاڑہ (18) دوسرے، اوٹی (19) تیسرے اور گنگٹوک اور نیا گڑھ (21) مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے۔

