تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 22 اکتوبر:مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ نے پانچ جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور اضافی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کیے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق، حما خان، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو لیہہ کو سپرنٹنڈنٹ ہینڈلوم لیہہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ اسی طرح سرور شہزاد، جو اس وقت ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کرگل کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اْن کو ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیوز کرگل کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اٹل سنگھ منکوٹیا، انڈر سکریٹری محکمہ محنت و روزگار، کو انڈر سکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، جبکہ سنجیت بھاردواج، انڈر سکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و سوشل و قبائلی بہبود، کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

