تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 10/ اکتوبر (تاثیر نیوز): عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر منی پال اسپتال، ای ایم بائی پاس میں بزرگوں کے جذباتی و ذہنی تحفظ پر ایک مذاکرہ ہوا۔ ڈاکٹر کنال سرکار اور سوہنی شاہ نے نظامت کی، جبکہ ماہرینِ نفسیات ڈاکٹر ابیر مکھرجی، ڈاکٹر ارجیت دتہ چودھری اور ڈاکٹر انتما بنرجی نے بڑھتی عمر میں ذہنی دباؤ، یادداشت میں کمی اور تنہائی جیسے مسائل پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ بڑھاپا بیماری نہیں بلکہ زندگی کا فطری مرحلہ ہے، جسے احترام، حساسیت اور سماجی تعاون سے آسان بنایا جا سکتا ہے۔

