ہماچل پردیش میں 16 اکتوبر تک موسم صاف رہے گا، کیلنگ میں درجہ حرارت مائنس میں

تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 10 اکتوبر : ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے میدانی اور وسطی علاقوں میں جمعہ کی صبح سے ہی موسم صاف ہے اور دھوپ کھِلی ہوئی ہے۔ تاہم اونچے پہاڑی علاقوں کو بادل چھا ئے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں گزشتہ رات سے برف باری نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم کل 11 اکتوبر سے موسم راحت فراہم کرے گا۔ 11 سے 16 اکتوبر تک پوری ریاست میں موسم صاف رہے گا۔ دن کے وقت دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔حالیہ بارشوں اور برف باری سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی آئی ہے، جس سے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میںسردی بڑھ گئی ہے ۔ جمعہ کو کیلنگ، لاہول-اسپیتی ضلع کے ہیڈکوارٹر میں کم از کم درجہ حرارت مائنس2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ ریاست کا سب سے سرد مقام بن گیا۔ اس کے علاوہ لاہول ا سپیتی میں ہی کوکمسری میں -0.6 ڈگری سیلسیس، تابو 1.5، کلپا 2.9 ڈگری، منالی 5.9، ریکانگ پیو 6.3، نارکنڈہ 7.6، بھرمور 8.1، پالم پور 9.5، کفری 9.9، سراہن 10، شملہ میں11.5، سولن میں 11.6، جبڑہٹی میں 12.2، کانگڑا میں12.8، سندر نگر 13.2،ہمیر پور اور اونا 13.7، منڈی میں 14.5 اور برٹھیں میں 15.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔