عظیم اتحاد کا پیغام عوام میں گونجتا ہے پٹنہ صاحب میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے: ششانت شیکھر

تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سٹی24 اکتوبر ( ذوالقرنین)  عظیم اتحاد کے مقبول اور پرجوش امیدوار ششانت شیکھر نے آج اپنی جن سمواد یاترا کے ذریعے رائے دہندوں سے وسیع مکالمے میں مصروف رہے اس دورے کے دوران انہوں نے نور پور، کٹرہابازار، پنچ مکھی چوراہا، رکا ب گنج دیدار گنج اور کمار پٹرول پمپ سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیاجن سمواد یاترا کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہوئی لوگوں نے مختلف مقامات پر ششانت شیکھر کا پرجوش استقبال کیا اور ان کے ویژن اور ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیااس موقع پر ششانت شیکھر نے کہاپٹنہ صاحب میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے میں عوام سے ترقی اور تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کرتا ہوںششانت کی سات قراردادیں’ میرا ویژن دستاویز ہے، جس کے ذریعے ایم ایل اے بننے کے بعد، ہم پٹنہ صاحب کی ہمہ جہت ترقی اور عام لوگوں کی حقیقی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں گے اس عوامی ڈائیلاگ ٹور میں فقیرایادو منا جیسوال بکو یادو کنال رانا اجے یادو راہل ہرش آرین انش، پنکو، اور بہت سے دوسرے کارکن اور حامی شامل تھے۔