لاپتہ راج مستری کی لاش تالاب سے برآمد علاقے میں سنسن

تاثیر 29 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ واقع پن پی ہی تالاب میں بدھ کے صبح ایک نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی مقتول کی شناخت نگر پنچایت بھرواڑہ وارڈ نمبر پانج باشندہ آنجہانی شنکر مہتو کے بیٹے راجو مہتو 28 سالہ کی شکل میں ہوئی ہے وہ راج مستری کا کام کر اہلِ خانہ کی کفالت کر رہا تھا واقعیہ کی اطلاع کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ لگ گئی سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے مقتول کی بیوی خوشبو دیوی معصوم ڈیڑھ سال کے بیٹے ہریانس کمار کو گود میں لیکر بلکھتے ہوئے بتائی کہ منگل کے صبح چھٹھ گھاٹ سے لوٹ نے کے بعد شام چار بجے سے انکے شوہر گھر سے لاپتہ تھے مقامی لوگ بدھ کے صبح تالاب کنارے قضائے حاجت کو گئے تھے تو دیکھا کہ لاش تالاب میں تیر رہی ہے جوان بیٹے کی موت کی جانکاری ملتے ماں رام پری دیوی ،بیوی خوشبو دیوی و سبھی اہلِ خانہ کا رو رو کر برا حال تھا چھٹھ تہوار کے اگلے دن نوجوان کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا چیف کونسلر سنیل بھارتی ، صرافہ یونین کے صدر شمبھو ٹھاکر ، وارڈ کونسلر خصال ارشاد سمیت دیگر افراد اہلِ خانہ کو تسلی دے رہے تھے تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ معاملے میں آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے