تاثیر 29 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،29اکتوبر:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے مناسب رویہ اختیار نہ کیا تو اسے ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کو کوئی خطرہ نہیں پہنچے گا۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس جواب دینے کا حق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہے۔صدر نے بتایا کہ ان کا ایشیا کا دورہ اب تک کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ چین پر فینٹانائل سے متعلق محصولات کم ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چینی ہم منصب سے ان کی ملاقات میں بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔شمالی کوریا کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد وہاں کے رہنما “کم جونگ ان” سے ملاقات کریں گے۔امریکی صدر کا طیارہ بدھ کی صبح ٹوکیو سے جنوبی کوریا کے لیے روانہ ہوا۔

