تاثیر 11 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مغربی مدنا پور، 11 اکتوبر : مغربی میدنا پور ضلع کے کھڑگ پور-2 بلاک میں چانگوول گرام پنچایت دفتر میں جمعہ کی شام کو جنرل باڈی میٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا۔ پنچایت کی خاتون سربراہ پر ان کی ہی پارٹی کے ارکان کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ، بدسلوکی اور سیاہی لگائے جانے کے واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چانگوول گرام پنچایت کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ترنمول کانگریس کی رکن سجاتا ڈے نے پنچایت سربراہ دیپالی سنگھ پر الزام لگایا کہ وہ ان کے علاقے میں کوئی بھی کام نہیں ہونے دے رہی ہیں۔ اس سے دونوں کے درمیان گرما گرم بحث چھڑ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

