تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اجمیر، 24 اکتوبر: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بہار کی عوام تیجسوی اور انڈیا اتحاد کو ایک موقع ضرور دیں گے۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کی طرف سے تیجسوی یادو کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کشن گڑھ ماربل سٹی کا دورہ کیا۔ چارٹر طیارہ سے کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اکھلیش یادو کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بہار کے لوگ انڈیا اتحاد کو ضرور موقع دیں گے۔ بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت حکومت نہیں بلکہ جھوٹ کا انجن ہے۔

