تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 5 اکتوبر: وزیراعظم نریندر مودی نے دارجلنگ پل حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ”مجھے دارجلنگ پل حادثے میں جانوں کے ضیاع سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں’۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر دارجلنگ اور آس پاس کے علاقوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی بنگال میں مسلسل موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ دارجلنگ ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ اور پل گرنے سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ دو لاپتہ ہیں۔ اس علاقے کے میرک اور سکھیا علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے بھی کئی جانیں لے لی ہیں۔ حادثے کے بعد دارجلنگ ضلع کی پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم راحت اور بچاؤ کاموں میں لگی ہوئی ہے، جب کہ کلمپونگ میں صورتحال تشویشناک ہے۔

