تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جگدل پور، 17 اکتوبر:۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے اب تک 2,100 نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، تقریباً 2000 نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور تقریباً 500 کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے آج سوشل میڈیا پر لکھا کہ جنوری 2024 میں چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے اب تک 2100 نکسلیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، جب کہ 1785 کو گرفتار کیا گیا ہے اور 477 کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔ یہ 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھتیس گڑھ میں جمعرات کو 170 نکسلیوں نے خودسپردگی کی۔ ایک دن پہلے، 27 نے اپنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

