ہلدیہ میں خوفناک سڑک حادثہ

تاثیر 16 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی میدنی پور، 15 اکتوبر :مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں بدھ کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک مسافر آٹو رکشہ کو تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی۔ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت رنجنا پرمانک (45) اور سریش منڈل (59) کے طور پر کی گئی ہے۔ رنجنا پرمانک ہلدیہ کے نندی گرام کے گنگرا علاقے کی رہنے والی تھی، جب کہ سریش منڈل وشنو رام چک علاقے کا رہنے والا تھا۔معلومات کے مطابق یہ حادثہ ہلدیہ کے رانی چک علاقے میں پیش آیا۔ سات مسافروں کو لے کر ایک آٹو رکشہ شہر کے مرکز کی طرف جا رہا تھا کہ اْلال پور سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو رکشا کو شدید نقصان پہنچا اور دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔