تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مغربی چمپارن (بگھا)، 6 اکتوبر :۔ بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بگھا پولیس ضلع کے لکریا تھانہ علاقہ کے ہرنا ٹانڈ میں ایک پاگل بندر نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ تقریباً تین ماہ سے بندر گاؤں والوں پر مسلسل حملہ کر رہا ہے۔ اس نے تقریباً ستر لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا ہے۔ بچوں سے لے کر بزرگ تک، ہر کوئی خوفزدہ ہے۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بندر گھروں میں گھس کر چھوٹے بچوں کو کاٹتا اور گھسیٹتا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ ریفریجریٹر بھی کھولتا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء چوری کرتا ہے، جیسے تربیت یافتہ ہو۔ بندر کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے نکلنے سے ڈر تے ہیں۔ بچے اسکول جانے سے گریز کررہے ہیں۔

