وزیر اعظم نے اپنے دیوالی پیغام میں سودیشی، صفائی، صحت اور رام مندر کا ذکر کیا

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاشرے اور اپنے ارد گرد ہم آہنگی، مدد اور مثبتیت کا دیپ( چراغ) جلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’دیوالی ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ جب ایک دیئے سے دوسرے دیئے کو جلایا جاتا ہے تو اس کی روشنی کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھ جاتی ہے۔
دیوالی کے موقع پر اہل وطنوں کو لکھے ایک خط میں وزیر اعظم نے ایودھیا میں رام مندر، آپریشن سندور، نکسل ازم کے خاتمے، جی ایس ٹی اتسو اور سودیشی کو اپنانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زبانوں کا احترام کرنا چاہیے۔ ہمیں صفائی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ ہم اپنی صحت کو ترجیح دیں۔ہم اپنے کھانے میں تیل کا استعمال 10 فیصد کم کریں اور یوگا کو اپنایں۔ یہ تمام کوششیں ہمیں تیزی سے وکست بھارت کی طرف لے جائیں گی۔