تاثیر 13 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 13 اکتوبر : منی پور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز ریاست کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کو پکڑنے اور ہتھیار ضبط کرنے کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کے ذریعہ پیر کو جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیاکہ سیکورٹی فورسز نے کانگلیئی یاول کنا لوپ (کے وائی کے ایل ) کیڈر کے ایک فعال رکن نونگ مایئتھیم شیام کمار میتیئی عرف رامو (39) کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم کاکچنگ تھانہ علاقہ کا رہائشی ہے۔اس کو امپھال مشرقی ضلع کے اینڈرو تھانہ علاقہ کے تحت اچون اوانگ لیکائی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
کانگلیئی یاول کنا لوپ (کے وائی کے ایل ) ایک میتیئی باغی گروپ ہے جو بھارتی ریاست منی پور میں سرگرم ہے۔ اس کی تشکیل جنوری 1994 میں ناموئجم اوکن کی قیادت والے یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) کے ایک دھڑے نے کانگلیی پاک کمیونسٹ پارٹی (کے سی پی) اور پیپلز ریوولیوشنری پارٹی آف کانگلیئی پاک (پی آر پی کے ) کے الگ ہونے والے گروپوں کے ساتھ مل کر دی تھی۔

