تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف،17 اکتوبر(محمد دانش) بہارشریف اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار و کانگریسی لیڈرعمیر خان نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں انکے حامی موجود تھے۔ پرچہ نامزدگی کے بعد ایک میرج ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار عمیر خان نے کہا کہ پارٹی نے جس امید کے ساتھ مجھے ٹکٹ دیا ہے اس امید پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروںگا۔ بعد میں انکے حامیوں نے نہ صرف ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی بلکہ تن من دھن سے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ بعد میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر خان نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو بہارشریف کی ترقی کو بام عروج پر لے جانے کا کام کروں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جیسے ہی قدم بہارشریف کے سر زمین پر رکھا اتحاد کے تمام پارٹی کے لیڈران گرم جوشی کے ساتھ ہمارا استقبال کیا ۔ جس کا میں تہہ دل سے شکر گذار ہوں۔

