منوج کمار تانتی نے نامزدگی داخل کی

تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف ،17 اکتوبر(محمد دانش)بہار شریف نگرنگم کے میئر کے نمائندہ منوج کمار تانتی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بڑی تعداد میں حامیوں اور کارکنان کی موجودگی دیکھی گئی، جنہوں نے نعرے لگا کر اپنے قائد کے حق میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔منوج کمار تانتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کا بھرپور حمایت و تعاون حاصل ہے، عوام نے ہمیشہ ہماری خدمت کو سراہا ہے، اور اسی محبت و اعتماد کی بدولت ہماری فتح یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اترنے کا ہر ممکن کوشش کریں گے۔