نہ پھٹنے والے بموں سے غزہ میں خطرات لاحق ہیں، این جی او کا انتباہ

تاثیر 16 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،15اکتوبر:این جی او ہینڈی کیپ انٹرنیشنل نے منگل کو بم ناکارہ بنانے والے آلات کے داخلے کا مطالبہ اور اس بات سے خبردار کیا کہ غزہ میں نہ پھٹنے والے بموں نے ان لوگوں کے لیے “بہت زیادہ” خطرات پیدا کیے ہیں جو جنگ بندی کے دوران گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ہینڈی کیپ انٹرنیشنل بارودی سرنگوں کی صفائی اور ان کے متاثرین کی مدد میں مہارت رکھتی ہے۔خطرات بہت زیادہ ہیں کیونکہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ پر ایک اندازے کے مطابق 70,000 ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا گیا ہے، فلسطینی علاقوں کے لیے تنظیم کی ڈائریکٹر این-کلیئر یایش نے کہا۔
دو سالہ جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے ہتھیاروں یا دستی بموں سے لے کر سادہ گولیوں تک ہتھیاروں کی موجودگی غزہ میں ایک عام منظر بن گیا ہے۔”ملبے کی تہیں اور جمع شدہ ہتھیاروں کی سطح بہت زیادہ ہیں،” یایش نے کہا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ گنجان آباد شہری علاقوں میں تنگ جگہ کے باعث ماحول کی “انتہائی پیچیدہ” نوعیت نے خطرات کو سنگین تر کر دیا ہے۔جنوری میں اقوامِ متحدہ کی مائن ایکشن سروس (یو این ایم اے ایس) نے اندازہ لگایا تھا کہ غزہ پر داغے گئے گولہ بارود میں سے “پانچ سے 10 فیصد” نہیں پھٹ سکا۔