یشسوی جیسوال نے سنچری بنائی، بھارت نے مضبوط آغاز کیا

تاثیر 10 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 اکتوبر:ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن کو نمایاں طور پر مضبوط کر لیا۔ اوپنر یشسوی جیسوال کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری اور سائی سدرشن کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے دن چائے کے وقفہ تک 1 وکٹ پر 220 رنز تک پہنچا دیا۔ یشسوی 111 اور سائی سدرشن 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔