دربھنگہ میں حسن چک میں اچانک لگی آگ، چھ جھونپڑیاں جل کر راکھ

تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):-دربھنگہ کے ٹاؤن تھانہ علاقے کے حسن چک میں اچانک آگ لگ گئی۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے چند ہی منٹوں میں خوفناک شکل اختیار کر لی اور چھ جھونپڑی نما مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے دوران چار گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 12 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ تاہم، یہ راحت کی بات ہے کہ اس واقعے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم ایل اے اور وزیر سنجے سراوگی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے۔ سلنڈر پھٹنے سے آگ کچی بستی میں تیزی سے پھیل گئی۔ غریب گھرانوں کا سب کچھ تباہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سونا، کپڑے، برتن، پاس بک اور نقدی ضائع ہو گئی۔ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مقامی دوکاندار نے بتایا کی ہم چائے بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ میں صبح دکان پر گئی جب مجھے خبر ملی کہ ہمارے گھر میں آگ لگ گئی ہے۔ جب تک میں پہنچی، سب کچھ تباہ ہو چکا تھا۔ نقصان کا تخمینہ تقریباً 12 لاکھ روپے کا ہے۔ سلنڈر پھٹنے سے چھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ادھر فائر آفیسر فیض عالم نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔