وزیر اعلیٰ نے گرونانک جینتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد اور پیش کیں

تاثیر 4 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 04 نومبر، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے گرونانک کے یوم پیدائش کے موقعہ پر ریاست اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر ا علیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گرونانک جی کی شخصیت فلسفی ، مذہبی ، سماجی مصلح اور محب وطن کی تھی انہوں نے امن اور انسانیت کے مقدس پیغام کو پھیلانے کے لیے ہرطرف بڑے پیمانے پر سفر کیا ۔ گرونانک دیوجی کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہم سب کو ہم آہنگ سماج کی تشکیل کے لیے متحد ہو کر کام کر نے کا عزم کر نا چاہئے ۔