سونم رانی سردار کی حمایت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تروینی گنج میں کی سبھا

تاثیر 4 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سوپول (محمد ابوالمحاسن )بہار کے  وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو  تروینی گنج میں ایک شاندار انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جنتا دل (یونائیٹڈ) امیدوار سونم رانی سردار کی حمایت میں ووٹ مانگا وزیراعلیٰ نتیش کمار نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ریاست کے تمام طبقوں کسانوں، مزدور، خواتین، نوجوان، اقلیت اور پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے عملی طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ترقی اور امن و امان کا جو ماحول قائم ہوا ہے، وہ عوام کے اعتماد اور حکومت کی نیک نیتی کا نتیجہ ہے نتیش کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جے ڈی یو امیدوار سونم رانی سردار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم، روزگار، سڑک، بجلی، پانی اور خواتین بااختیاری کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی رہی، جہاں لوگوں نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور جے ڈی یو کے حق میں نعرے لگائے