تاثیر 2 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سٹی2 نومبر( ذوالقرنین) اردو مڈل اسکول، صدر گلی چوک پٹنہ سٹی زون کے اسسٹنٹ ٹیچر فیروز انجم کے ریٹائرمنٹ پر اسکول کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا آغاز استاد محمد شہنشاہ عالم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا مہمان خصوصی کی حیثیت سے سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اقبال احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کا مقام سب سے بلند ہے والدین بچے کو جنم دیتے ہیں اور ہر کسی کو اپنے بچوں سے کچھ توقعات وابستہ ہوتی ہیں لیکن اساتذہ کا ایک طبقہ ایسا ہے جو بے لوث ہو کر بچے کو تعلیم سے آراستہ کر اسے ایک مہذب شہری بناتا ہے اور زندگی کے آخری لمحے تک ہر ایک کو تعلیم دیتا رہتا ہے میری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیںآج وہ ایک ذمہ داری سے آزاد ہو رہے ہیں اور معاشرے کی ایک اور ذمہ داری ان پر آ گئی ہے اللہ سے دعا ہے کہ ان کی زندگی خوش و خرم اور صحت مند رہے استاد رہنما بھولا پاسوان نے کہا کہ اساتذہ اپنے حقوق کے لیے لڑنے سے گھبرائیں نہیں وہ اپنے اسکول میں رہیں اور اپنے حقوق کے لیے اساتذہ کی یونین کی حمایت کریں فیروز انجم نے کہا کہ آج ہم خوش بھی ہیں اور غمزدہ بھی بات یہ ہے کہ آج میں اپنی ایک ذمہ داری سے آزاد ہو رہا ہوں اور یہ افسوس ہے کہ میں آپ سب سے بچھڑ رہا ہوں لیکن میں ہمیشہ آپ سب کے ساتھ رہوں گاجب بھی اس سکول کو میری ضرورت ہوگی میں حاضر رہوں گا میں اس پیار اور محبت کے لیے آپ سب کا مشکور ہوں گا اور میں طلباء سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب محنت سے مطالعہ کریں اور زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں میری آپ سب کی نیک خواہشات ہیںالوداعی تقریب کی صدارت انچارج پرنسپل سہیل اختر نے کی اور نظامت محمد شعیب علی سلام تمام اساتذہ اور طلباء کی جانب سے بہت سارے تحائف اور نیک خواہشات پیش کی گئیں مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال احمد نے بھی اپنی طرف سے شال پیش کر کے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کیا اس تقریب میں محمد اکرم انصاری محمد عارف کمال ایس محفوظ ہاشمی نسرین جہاں فرح ناز شگفتہ پروین ایس شفیع حیدر طلعت پروین ضیاء الحق زیبا پروین نگار سلطانہ کوثر محمد ابو لیس رخسانہ پروین ریاض احمد محمد شہنشاہ عالم مجاہد الاسلام محمد ریحان رضا محمد آفتاب عالم ریٹائرڈ ٹیچر پرکاش کمار سنہا ایم محمد عادل اور اسکول کے تمام اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔

