تاثیر 2 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 2نومبر ( ذوالقرنین) یہ بہت ہی مقدس مقام ہے اور ملک بھر سے سکھ برادری کے ساتھ ساتھ یہاں ہر فرقہ کے عقیدت مند بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دینے کو آ تے ہیں آج مجھے بھی اس مقدس مقام پر حاضری دینے کا موقع ملا ہے جو میرے لئے بڑے ہی خوش نصیبی کی بات ہے یہ ایک مذہبی مقام ہے جہاں آنے کے بعد دلی سکون بھی ملتا ہے اور خدمت اور انسانیت کے پیغام کی نشانی کی جگہ بھی ہے اپنی ان عقیدت مندی کا اظہار پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امید وار ششانت شیکھر نے کی موقع تھا سکھوں کے دسویں گرو گرو گووند سنگھ کے جائے پیدائش کے مقام تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرو دوارہ میں حاضری کا اس سے قبل گرو دوارہ پہنچنے پر گرو دوارہ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے سروپا پیش کیا گیا اور گرو گووند سنگھ مہاراج سے تعلق رکھنے والی اشیاء کا دیدار کرایا گیا ، ا ن کے ہمراہ کئی کانگریس کے رہنما بھی شامل تھے

