تاثیر 2 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غزہ،02نومبر:۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں غزہ میں امدادی سامان سے بھرے ایک ٹرک کی لوٹ مار دکھائے جانے کے بعدامریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو ان انسانی امداد سے محروم کر رہی ہے جن کی انہیں سخت ضرورت ہے”۔
روبیو نے ہفتے کی شب اپنے ’ایکس‘ اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ اس قسم کی چوریاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی امدادی منصوبےکو نقصان پہنچا رہی ہیں، جس کا مقصد غزہ کے معصوم شہریوں تک بنیادی امداد کی فراہمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس ہی اس منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ اسے اپنے ہتھیار ڈالنے اور لوٹ مار کے اقدامات بند کرنا” ہوں گے۔دوسری جانب غزہ میں حماس کے ماتحت سرکاری میڈیا دفتر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ من گھڑت الزام ہے جس کا مقصد فلسطینی پولیس فورس کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے، جو امدادی قافلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور انہیں محفوظ طور پر تقسیم مراکز تک پہنچاتی ہے۔

