انتخابات سے تین دن قبل بھارت نیپال بین الاقوامی سرحد کو مکمل طور پرسیل کیا جائے گا

تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، یکم نومبر :بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات2025 کے پرامن، آزاد اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کو لیکر ہفتہ کے روز پولیس آبزروراور ایس ایس بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) نے ضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورن پربھات کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں انتخابات سے تین دن قبل بھارت-نیپال بین الاقوامی سرحد کو مکمل طور پر سیل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی گئی کہ انتخابات کے لیے تمام راستوں اور ہندوستان-نیپال سرحد کے ساتھ 64 چوکیوں پر سخت چوکسی برقرار رکھنے کے لیے ضروری فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔