راج ٹھاکرے کا جعلی ووٹروں کے خلاف سخت لہجہ ، ووٹر لسٹ صاف کیے بغیر انتخابات نہ کرانے کا مطالبہ

تاثیر 1 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، یکم نومبر:مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں دوہری ووٹنگ اور فرضی رجسٹریشن کے سنجیدہ شواہد موجود ہیں، جنہیں انہوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیا۔آج ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے ساتھ مل ممبئی میں ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف ایک وسیع سیاسی مارچ منعقد کیا جسے ’’ستیاچہ مورچہ‘‘ ( سچائی کا جلوس ) کا نا دیا گیا ہے اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ووٹر لسٹ صاف اور شفاف ہونے سے پہلے کسی بھی حال میں انتخابات کرانا جمہوری نظام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے مشکوک ووٹروں کو انتخابی عمل کے دوران فوراً بے نقاب کریں تاکہ دھاندلی سے بچا جا سکے۔