تاثیر 25 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جنیوا،25دسمبر:اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘ حرکۃ الشباب’ اب بھی صومالیہ اور خطے، خاص طور پر کینیا کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا اور فوری خطرہ ہے۔
پیچیدہ اور غیر روایتی حملوں سے متعلق ماہرین نے مزید کہا کہ صومالی اور بین الاقوامی افواج کی جانب سے القاعدہ سے وابستہ ‘حرکۃ الشباب’ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جاری مسلسل کوششوں کے باوجود، “صومالیہ کے اندر پیچیدہ اور غیر روایتی حملے کرنے کی اس گروپ کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔

