لکھنؤسے 10دہلی سے 69اورممبئی سے 6عازمین حج بخیرو عافیت مدینہ منورہ پہنچے

تاثیر 25 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ( مؤرخہ25؍ اپریل(پریس ریلیز) فلائٹ ایکس وائی 8050 کے ذریعہ لکھنؤسے،فلائٹ :ایس وی 5917کے ذریعہ دہلی سے اورفلائٹ SV-5838کے ذریعہ ممبئی سے کل 58عازمین حج عشق ومستی سے سرشارہوکر مدینہ منورہ کے مقدس ومطہرسفرپرروانہ ہوئے۔الگ الگ تینوں امبارکیشن پوائنٹ سے پروازکرنے والے تمام ہی عازمین بخیروعافیت مدینہ منورہ پہونچ چکے ہیں۔راہ میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔اب تک صوبہ بہارسے حج کے مقدس سفرپرروانہ ہونے والے عازمین حج کی مجموعی تعداد1,172ہوچکی ہے۔مورخہ 25اپریل کولکھنؤ سے 10،دہلی سے69اورممبئی سے 6عازمین حج کاسفرحج طے شدہ شڈول کے مطابق نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔تینوں ہی امبارکیشن پوائنٹ موجودرضاکاروں نے عازمین کی رہبری ورہنمائی میں سعی کاکوئی دقیقہ اٹھاکرنہ رکھا۔سبھی کے سبھی دل وجان سے عازمین کی مکمل رہنمائی کرکے محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہارکی ہدایت پرخدمت حجاج کے فرائض انجام دینے میںسرگرم عمل رہے۔ریاستی حج کمیٹی کے چیف اگزکیوٹیوآفیسرجناب محمدراشدحسین صاحب بھی ان دنوں عازمین سے دعاء لینے اوران کوبروقت رخصت کرنے کے لیے نئی دہلی بہارسدن میں مقیم ہیں اوران کی ایمار واشارہ کے مطابق دیگرامبارکیشن پوائنٹ پربھی حج ہاؤس کامقررکردہ عملہ اپنے فرائض کوبحسن وخوبی انجام دینے میں مصروف کارہے۔