تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)مقامی تھانہ کی پولیس نے آرمس ایکٹ کے ایک معاملے میں مفرور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ انچارج بسنت کمار نے بتایا کہ مظفرپور کے ججوار تھانہ کے لکھن پور باشندہ سمن پاسوان اور سنیل سہنی کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کو کافی عرصے سے دونوں کی تلاش تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ سنگھواڑہ تھانہ کے راجو گاؤں کے رہنے والے لال بابو یادو نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کیس میں سنہ پور بزرگ کے کرشن نندن ساہ، یوگیش کمار، لکھن پور کے راکیش سہنی، سنیل سہنی، سمن پاسوان سمیت آٹھ سے دس نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔تھانہ انچارج بسنت کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے

